خبریں

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کی جانب سے قطیف بم دھماکے کی پرزور مذمت

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے شیعہ نشین صوبے "قطیف” میں واقع مسجد "امام علی (ع) "میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی  پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے بے گناہ نمازیوں کے پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (مدظلہ) نے اپنے مذمتی بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کی جانب سے شیعہ نشین صوبے کو نشانہ بنانے کا مقصد مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دینا اور اسلامی ممالک کو آپس میں لڑانا ہے ۔

اسی طرح معظم لہ نے عالم اسلام کے تمام علما بالخصوص علمائے حجاز سے خطے میں جاری کشیدہ حالات کے دوران مسلمانوں کی صفوں کو متحد رکھنے اور اس قسم کے انسانیت سوز جرائم  کے سدباب کے لیے عملی اقدام کرنے کی اپیل کی ہے  ۔

  • خصوصی ویڈیوز