استفتائات

کیا بچے کا حج واجب حج شمار ہو گا ؟ اور کیا ولی پر اپنے مال سے اخراجات ادا کرنا واجب ہے یا بچے کے ذاتی مال سے ادا کر سکتا ہے؟

نابالغ بچے پر حج کرنا واجب نہیں ہے لیکن اگر وہ حج کرتا ہے تو اس کا یہ حج مستحب حج شمار ہوگا اور واجب حج سے کفایت نہیں کرے گا ۔ بچے کے حج کے اخراجات ولی کے ذمہ ہیں ؛ البتہ اگر حج کے دوران بچے کے لیے کسی مفید کام جیسے تعلیم یا حفظ وغیرہ کا اہتمام کرنا ہو تو بچے کے اپنے مال کو استعمال کرنا جائز ہے لیکن اگر بچے کے حج کرنے میں ولی کے لیے کوئی فائدہ ہو جیسے سفر کے دوران مدد کرنا، تو اس صورت میں اس کے تمام اخراجات ولی ادا کرے گا ۔




  • مربوطہ استفتائات