خبریں

روز عاشور کی مناسبت سے پیغام

آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے دفتر نے سید الشہداؑ کے ایام عزاداری کی مناسبت سے ایک پیغام صادر کیا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امام رضاؑ نے فرمایا:

’’اے پسر شبیب! اگر تم رونا چاہو تو حسین بن علیؑ کیلئے گریہ کرو کہ ان کا سر گوسفند کی طرح تن سے جدا کیا گیا اور حضرتؑ کیساتھ آپؑ کے اہل بیتؑ میں سے اٹھارہ افراد کو شہید کیا گیا۔ (وسائل الشیعۃ ج ۱۰ ص ۳۲۴)

ہم آل اللہ کے ایام حزن و اندوہ اور سالار شہیداں حضرت ابو عبد اللہ الحسینؑ اور آپؑ کے ۷۲ باوفا ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اسی مناسبت سے تمام عالم اسلام اور بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام مسئولین کو تلقین کرتے ہیں کہ عزاداری کی مجالس کو برپا کرنے کے ضمن میں رضائے الٰہی اور حضرت صدیقہ طاہرہؑ کے قلب مبارک کی خوشنودی کسب کرنے کی سعی کریں۔

  • خصوصی ویڈیوز