استفتائات

اگر شرعی فاصلے کی رعایت کے بغیر جمعہ کی چند نمازیں منعقد کی جائیں تو ان کا حکم کیا ہو گا ؟ آیا ساری نمازیں باطل ہوں گی یا نماز جمعہ کی جگہ نماز ظہر پڑھی جائے گی ؟

یہاں چند صورتیں قابل تصور ہیں : الف ) اگر دونوں ’’تکبیرۃ الاحرام‘‘ کے ساتھ بیک وقت شروع ہوں تو دونوں باطل ہوں گی ۔ ب) اگر تکبیرۃ الاحرام میں ایک کو دوسری پر سبقت حاصل ہو تو بعد والی باطل ہو گی۔ ج) اگر دو نمازوں میں سے ایک باطل ہو تو دوسری نماز درست ہو گی ۔ اسی طرح اگر جمعہ کی دو نمازوں کے بیک وقت شروع ہونے میں شک ہو تو احتیاط یہ ہے کہ نماز ظہر بھی فرادیٰ یا باجماعت پڑھی جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ نماز جمعہ کی شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ حاکم شرع کی اجازت ہو پس جس نماز جمعہ کو حاکم شرع کی اجازت حاصل ہو گی اس میں شرکت کی جائے لیکن احتیاط کی بنا پر پہل کرنے کی رعایت کو ترک نہ کیا جائے ۔




  • مربوطہ استفتائات