خبریں

بعض افواہوں اور منفی پروپیگنڈا کے بارے میں اہم اطلاع

آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام طلہ) کے بیانات کے بارے میں بعض افواہوں اور جھوٹے پروپیگنڈا کے بعد معظم لہ کے آثار کی نشر و اشاعت کے ذمہ دار امام جواد (ع) ثقافتی انسٹی ٹیوٹ نے ایک اہم بیانیہ صادر کیا ہے ۔

اس بیان میں بعض نامعلوم گروہوں کی جانب سے خطے میں جاری بدامنی اور عدم استحکام جیسے حالات کے دوران بین الاقوامی ایجینسیوں کے ناپاک عزائم کی تکمیل کی غرض سے آیت اللہ سید کمال حیدری (ع) کے خطابات اور بیانات میں جان بوجھ کر ایڈیٹنگ اور تحریفات کے ذریعے مذہب اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے درمیان فتنہ و فساد برپا کرنے کی سازش کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔

بیان کے آخر میں یادہانی کے طور پر مومنین کرام سے گزارش کی گئی ہے کہ اس قسم کی غیر اخلاقی اور غیر شرعی حرکتوں پر توجہ نہ کریں اسی طرح یہ واضح کیا جاتا ہے کہ آفیشل ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا کے منظور شدہ اکاونٹ کے علاوہ کسی بھی واسطے سے شائع کی گئی معظم لہ کی گفتگو اور ویڈیو کلیپ غیر معتبر شمار ہوگا ۔ لہذا معظم لہ سے منسوب کسی بھی خبر اور بیان کی تصدیق کے لیے آفیشل ویب سائیٹ یا دیگر ذرائع سے انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ رابطہ کریں ۔

98

  • خصوصی ویڈیوز