استفتائات »
اگر شرعی فاصلے کی رعایت کے بغیر جمعہ کی چند نمازیں منعقد کی جائیں تو ان کا حکم کیا ہو گا ؟ آیا ساری نمازیں باطل ہوں گی یا نماز جمعہ کی جگہ نماز ظہر پڑھی جائے گی ؟

یہاں چند صورتیں قابل تصور ہیں : الف ) اگر دونوں ’’تکبیرۃ الاحرام‘‘ کے ساتھ بیک وقت شروع ہوں تو دونوں باطل ہوں گی ۔ ب) اگر تکبیرۃ الاحرام میں ایک کو دوسری پر سبقت حاصل ہو تو بعد والی باطل ہو گی۔ ج) اگر دو نمازوں میں سے ایک باطل ہو ...

آیا نماز میں سورہ فیل اور سورہ قریش اسی طرح سورہ انشراح اور سورہ ضحیٰ کو اکٹھا پڑھنا واجب ہے ؟

سورہ فیل اور سورہ قریش ایک سورہ ہے اسی طرح سورہ انشراح اور سورہ ضحیٰ ایک سورہ شمار ہوتی ہے اور ہر ایک کے لیے علیٰحدہ ’’بسم اللہ‘‘ پڑھنا ضروری ہے۔ ...

آیا اس باپ کی قضا نمازیں اور روزے بجا لانا واجب ہے جو اپنی زندگی میں واجبات کو اہمیت نہیں دیتا تھا ؟

بڑے بیٹے پر باپ کی ان قضا نمازوں اور روزوں کو بجا لانا واجب ہے جن میں اس کے پاس کوئی شرعی عذر تھا اور اس نے جان بوجھ کرانہیں قضا نہیں کیا لیکن اگر باپ نے کسی شرعی عذر کے بغیرجان بوجھ کر انہیں قضا کیا ہے تو ...

آیا یومیہ نمازوں کو تین وقتوں میں پڑھنا بہتر ہے یا پانچ میں ؟

ہر دو صورتوں میں ثواب پایا جاتا ہے اور ایک کو دوسرے پر ترجیح حاصل نہیں ہے کیونکہ پیغمبراکرمؐ نے ہر دو صورتوں میں نماز پڑھی ہے ۔ ...

آیا لڑکے کا ختنہ کرنا واجب ہے ؟ اور اگر واجب ہے تو اس کی ذمہ داری کس پر ہے ؟

ختنہ واجب ہے اور طوافِ حج و عمرہ کے صحیح ہونے میں شرط ہے لیکن دیگر تمام عبادات جیسے نماز وغیرہ کے صحیح ہونے میں شرط نہیں ہے ۔ اگر مولود چھوٹا ہو تو اس کے ولی پر اس کا ختنہ کرنا واجب ہے ؛ لیکن اگر ختنہ کیے بغیر ...

آیا اولاد کا نفقہ باپ پر واجب ہے ؟ اور یہ وجوب کتنی مدت تک باقی رہتا ہے ؟

جس وقت بچے کا نطفہ ٹھر جاتا ہے تو باپ پر اس کا مناسب مقدار میں نفقہ واجب ہو جاتا ہے اسی طرح ولادت کے بعد سے لیکر جب تک وہ خود کام کرنے کے قابل ہوجائے یہ وجوب باقی رہتا ہے ۔ اگر باپ کے لیے ممکن ہو تو ...

عقیقہ کیا ہے اور کیا ہر بچے کے لیے واجب ہے اور اگر بچے کی ولادت کے ابتدائی ایام میں اسے انجام نہ دیا جائے تو کیا بعد میں انجام دے سکتے ہیں ؟ اور کیا مستحب قربانی کو عقیقہ کی جگہ ذبح کرنا جائز ہے ...

ہر بچے کے لیے خواہ لڑکا ہو یا لڑکی ، عقیقہ کرنا مستحب ہے اور مستحب ہے کہ عقیقہ کی جنس بچے کی جنس کے مطابق ہو اسی طرح عقیقے کا جانور صحیح و سالم  اور صحت مند ہو اور اگر عقیقہ کو انجام دینے میں تاخیر ہو جائے تب بھی یہ ساقط ...