چار گواہوں کی ضرورت دخول کو ثابت کرنے کے لیے ہے جو مرد اور عورت دونوں کے لیے زنا کا موجب ہے اور اس مسئلے میں کسی ایک کو دوسرے پر برتری حاصل نہیں ہے۔ دونوں ہی جرم ثابت ہونے پر سزا کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔ اگر ہم مسئلے کو برعکس کریں اور یہ کہیں کہ عورت نے مرد کو زنا پر مجبور کیا پھر بھی چار گواہوں کی ضرورت پڑے گی ۔
تشدّد یعنی مارپیٹ اور لہولہان کرنا؛ کم گواہوں کے ساتھ ثابت ہوتا ہے اور اس کے دیگر قانونی راستے بھی ہیں ۔