خبریں

آپ نے اپنے بعض خطابات میں شیعہ عرفان کے بارے میں گفتگو کی ہے ؛ اس کو سیکھنے کے لیے ضروری شرائط  کیا ہیں اور اس میدان میں کون سی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے  

۱: جو شخص عرفان سیکھنا چاہتا ہے اس کو چاہیے کہ سب سے پہلے اس کے مطالب کو سمجھنے کے لیے ضروری علمی مقدّمات کی تعلیم حاصل کرے اور اس کے ساتھ ساتھ اشکالات اور شبہات کے ازالے کے لیے اس علم کے کسی ماہر استاد سے رہنمائی حاصل کرے ۔

 ۲: شیعہ عرفان پر مشتمل کتابوں میں سے سید حیدر آملی ، ملا صدرا ، امام خمینی ، علامہ طباطبائی ، شہید مطہری (رضوان اللہ علیھم اجمعین) اور علامہ حسن زادہ آملی (حفظہ اللہ) کی کتابیں قابل ذکر ہیں ۔

اسی طرح آپ مرحوم سید محمد مہدی بحر العلوم (رہ) کی کتاب "سیر و سلوک” ، مرحوم سید محمد حسین طہرانی (رہ) کی کتاب "رسالہ لب اللباب در سیر و سلوک اولی الالباب” اور ان کے علاوہ عرفان اور اخلاق کے بارے میں ہماری کتابوں جیسے کتاب ” العرفان الشیعی” اور کتاب "مراتب السیر و السلوک الی اللہ” کی جانب بھی رجوع کر سکتے ہیں

  • خصوصی ویڈیوز