خبریں

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کی فقہی تألیفات پر مشتمل مجموعہ کی اشاعت

امام جواد (ع) فکری و ثقافتی انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں سے عنقریب مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلّہ) کے فقہی آثار میں سے مندرجہ ذیل چار کتابوں کو نئے ایڈیشن کے ساتھ زیور طبع سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔

۱ : کتاب(منہاج الصّالحین) کا تیسرا ایڈیشن ، ۵۷۰ صحفوں پر مشتمل اس کتاب میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے تمام فتاویٰ کو درج کیا گیا ہے۔

۲: کتاب (فقه الصّیام ، أسئلة و ردود) کا دوسرا ایڈیشن ، ۲۵۰ صحفوں پر مشتمل اس کتاب میں باب "روزہ” سے متعلق معظم لٰہ کے فتاویٰ کو ذکر کیا گیا ہے ۔

۳: کتاب (مناسک الحجّ) کا دوسرا ایڈیشن ، ۲۹۰ صحفوں کی یہ کتاب باب حج سے متعلق معظم لٰہ کے فتووں کا مجموعہ ہے ۔ اس کتاب کو حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ احمد شیبانی کے توسط سے مرتب کیا گیا ہے۔

۴: کتاب (مختارات من أحکام النّساء) کا دوسرا ایڈیشن ، یہ کتاب۱۴۰ صحفوں پر مشتمل ہے جس میں خواتین کے احکام ذکر کیے گئے ہیں ۔

0001

0002

0003

0004

  • خصوصی ویڈیوز