خبریں

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (مدظلّہ) کی حوزہ علمیہ قم سے وابستہ ” ادیان و مذاہب مطالعاتی مرکز” کے اراکین کے ساتھ ملاقات

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (مدظلّہ) نے منگل کی شام ،21 اپریل 2015 کو حوزہ علمیہ قم سے وابستہ "ادیان و مذاہب مطالعاتی مرکز” کی جانب سے منعقد کی گئی ایک علمی نشست میں شرکت اور مرکز کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔

اس نشست کے دوران کہ جس میں حوزہ علمیہ کی چیدہ شخصیات اور اساتید شریک تھے ، معظم لہٰ نے "عصر حاضر میں تشیّع کو درپیش چیلنجز” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے عصر حاضر کی اہم ترین مشکلات من جملہ ؛ تکفیری فکر ؛ اس کی پیدائش کے عوامل اور اسکا تاریخی پس منظر ، ” تشیّع ” کی ادنیٰ حد ، دیگر ادیان اور مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ تعلقات ، کلامِ جدید کے مبانی اور "تکفیریت” کے مکمل طور پر خاتمے کے لیے ممکنہ حل اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی ہے ۔

0010020030040050060070080090010

  • خصوصی ویڈیوز