جمہوریہ عراق کے شہر میسان میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر "جامع مرجعیت اور عراق کی فتح ؛ مشترکہ ہدف ” کے عنوان سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں معظم لہ کے وکیل حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ علی البہادلی ، شہر کی مقامی شخصیات اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔