خبریں

عراق کی "الانتفاضہ الشعبانیۃ” نامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(مدظلہ) کے ساتھ ملاقات

عراق کی "الانتفاضہ الشعبانیۃ” نامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے 18 جولائی بروز ہفتہ کو حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے ساتھ قم المقدسہ میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے آغاز میں عراق کی موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد معظم لہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے شرعی ، اخلاقی اور قومی فرائض کے حوالے سے اس تنظیم کے مثبت کردار کی جانب اشارہ کیا ہے ۔

اسی طرح معظم لہ نے عراق کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے لیے حکام اور عراقی عوام کے باہمی تعاون پر بھی زور دیا ہے ۔

  • خصوصی ویڈیوز