خبریں

کتاب “الدلالۃ القرآنیۃ فی فکر السید کمال الحیدری” کی اشاعت

امام جواد ثقافتی انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں سے کتاب ” الدلالۃ القرآنیۃ فی فکر السید کمال الحیدری ” کو زیور طبعہ سے آراستہ کر دیا گیا ہے ۔ یہ کتاب درحقیقت شیخ عمار غالی سلمان الصیمری کا تحقیقی مقالہ ہے جو انہوں نے استاد سالم یعقوب یوسف کے زیر نگرانی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے تحریر کیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس کتاب میں مولف نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے قرآنی مباحث بالخصوص کتاب "منطق فھم القرآن” میں ذکر شدہ مباحث کا تقابلی جائزہ لیا ہے اور من جملہ موضوعات مثلا ” حقیقت اور مجاز”، "لغوی ، شرعی اور عرفی حقیقت”،”قرآنی اسرار اور مثالیں” ، "صرف اور اشتقاق” وغیرہ میں پوشیدہ نقاط کو درک کرتے ہوئے مطلوبہ نتائج حاصل کیے ہیں ۔
کتاب کے مطالعہ اور ڈاؤنلوڈ کے لیے منرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:
http://alhaydari.com/ar/2015/11/56773

  • خصوصی ویڈیوز