خبریں

آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ ) کی عراقی وفد کے ساتھ ملاقات

عراق سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پر مشتمل ایک وفد نے آج ۲۱ دسمبر ۲۰۱۵ بروز پیر کو آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے ساتھ قم میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
عراقی حکومت کے نمائندوں اور اراکین پارلیمنٹ سمیت مختلف علمی و ثقافتی اداروں سے وابستہ شخصیات اور یونیورسٹیوں کے اساتید کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں معظم لہ نے عراق کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کیا ہے ۔
اس ملاقات کے دوران حاضرین کی جانب سے سیاسی ، اجتماعی اور اقتصادی مسائل سے متعلق مختلف سوالوں کے جواب میں معظم لہ نے عراق کے موجودہ مسائل کا دقیق انداز سے تجزیہ و تحلیل کیا ہے ۔
آخر میں معزز مہمانوں نے معظم لہ کو مختلف تحائف اور یادگار شیلڈ پیش کی ۔

  • خصوصی ویڈیوز