خبریں

مغربی ممالک کے طلبا و طالبات کی آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے ساتھ ملاقات

کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزیلینڈ سے تعلق رکھنے والے جوانوں پر مشتمل ایک گروپ نے بدھ ۳۰ دسمبر ۲۰۱۵ کی صبح کو آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔
اس ملاقات کے دوران معظم لہ نے رسول گرامی اسلام (ص) ، امام جعفر صادق(ع) اور حضرت عیسیٰ مسیح (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور ان عظیم ہستیوں کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے مغربی دنیا میں جوانوں کو درپیش مشکلات کا سامنا کرنے اور اس ماحول میں مسلمان اور مومن نسلوں کی تربیت کے طریقہ کار کے حوالے سے وعظ و نصیحت کی ہے ۔
اسی طرح ملاقات کے آخر میں معظم لہ نے حاضرین کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔

  • خصوصی ویڈیوز