تیونس میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل کے 33ویں اجلاس کے دوران عرب ممالک کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد تنظیم قرار دیئے جانے کے بعد مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کی جانب سے ایک مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں معظم لہ نے فلسطین کی آزادی اور غاصب صہیونی ریاست کے خلاف اسلامی مزاحمت اور بالخصوص لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے عرب ممالک کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔