خبریں

بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں بیان

آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں اور عراق کےداخلی استحکام کی حمایت کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس وقت عالمی اور علاقائی قوتیں اپنے مفادات کے حصول کے لیے مذہبی اور قومی تعصب کی بنیاد پر نئی حدبندیاں قائم کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور اس کام کے لیے وہ دہشتگرد تکفیری گروہوں کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل و غارت کروا رہی ہیں ۔
معظم لہ نے خطے کی بدلتی صورتحال کے دوران عراق کے داخلی استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عراق کو مستحکم کرنے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اداروں کی تشکیل نو کے لیے مل کر کوشش کریں .

  • خصوصی ویڈیوز