خبریں

طلبا کرام کی عمامہ پوشی کی تقریب کا انعقاد

قم المقدسہ میں واقع آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے مرکزی دفتر میں ماہ رجب المرجب کی مناسبت سے عمامہ پوشی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حوزہ علمیہ امام جواد(ع) عراق کے طلبا پر مشتمل ایک گروہ نے شرکت کی ہے ۔
تقریب کے آغاز میں آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) نے اپنے خطاب کے دوران معاشرے میں علما کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ علما کرام کو علم کے حقیقی سرچشمہ یعنی پیغمبر اکرم(ص) اور آئمہ معصومین (ع) سے کسب فیض کرنا چاہیے ۔
تقریب کے اختتام پر معظم لہ نے اپنے دست مبارک سے طلبا کرام کو روحانی لباس سے مزین کیا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے ۔

  • خصوصی ویڈیوز