خبریں

ماہ رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ ۔ق کے چاند کا اعلان

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿بقرہ:١٨٣﴾
(اے ایمان والو! تم پر اسی طرح روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ)
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلان اور ماہرینِ فلکیات کی پیش کردہ دقیق معلومات کے مطابق کل 05 جون 2016 بروز اتوار کی شام کو ماہ رمضان المبارک ۱۴۳۷ ھ ۔ق کا چاند مغربی افریقہ میں ٹیلی سکوپ کے ساتھ اور جنوبی امریکہ کے ممالک میں ٹیلی سکوپ کے بغیر قابل رؤیت ہوگا ۔
لہذا معظم لہ کے فقہی مبانی کی بنیاد پر 06 جون 2016 بروز پیر کو یکم رمضان المبارک ہو گی.
خداوند متعال ہم سب کو اس ماہ مبارک میں بندگی کی توفیق عنایت فرمائے .

  • خصوصی ویڈیوز