خبریں

"اسلامی شریعت میں غیر مسلم افراد سے متعلقہ احکام” کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد

یورپ میں آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام و المسلمین شیخ مشتاق خاقانی کی موجودگی میں لندن کے شہر برمنگھم میں واقع "امام مہدی (عج)”اسلامی مرکز میں "اسلامی شریعت میں غیر مسلم افراد سے متعلقہ احکام” کے عنوان سے ایک علمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
۲ سے ۳ جون ۲۰۱۶ تک جاری رہنے والی اس دو روزہ کانفرنس کے دوران شرکاء نے مذکورہ موضوع کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ کانفرنس میں شریک آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ مشتاق خاقانی نے غیر مسلم افراد اور ان سے متعلقہ اسلامی احکام کے حوالے سے معظم لہ کے نظریات کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے ۔
واضح رہے کہ کانفرنس میں پیش کیے گئے معظم لہ کے نظریات کو عنقریب "امام مہدی(ع)” اسلامی مرکز کے مجلے میں شائع کیا جائے گا۔

  • خصوصی ویڈیوز