خبریں

کتاب “شرح نھایۃ الحکمۃ” کے نئے ایڈیشن کی اشاعت

امام جواد(ع) فکری و ثقافتی انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں سے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے درسوں پر مشتمل پر کتاب “شرح نھایۃ الحکمۃ” کو بارہ جلدوں میں زیور طبعہ سے آراستہ کر دیا گیا ہے ۔
یہ کتاب علامہ سید الطباطبائی (قدس سرہ) کی کتاب “نھایۃ الحکمۃ” کی شرح پر مشتمل معظم لہٰ کے درسوں کا مجموعہ ہے جبکہ مذکورہ کتاب کو حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی حمود العبادی نے قلمبند کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس نفیس مجموعہ میں اس موضوع پر شائع کی گئی تمام کتابوں کو ایک ہی عنوان کے ذیل میں جمع کیا گیا ہے۔
– شرح نھایۃ الحکمۃ ، پانچ جلدی مندرجہ ذیل عناونین کے ساتھ : (جلد ۱ : احکام الوجود الکلیۃ ، جلد ۲ : الوجود المستقل و الرابط -الوجود الذھنی والخارجی -مواد القضایا ، جلد۳ : الماھیۃ و احکامھا ، جلد ۴ المقولات العشر ، ج۵ : الواحد و الکثیر)
شرح نھایۃ الحکمۃ ، القوۃ و الفعل (۲ جلدیں)
شرح نھایۃ الحکمۃ ، الالٰھیات بالمعنی الاخص(۲ جلدین)
شرح نھایۃ الحکمۃ ، العلۃ و المعلول(۲جلدیں)
شرح نھایۃ الحکمۃ ، العقل و العاقل و المعقول(۱جلد)
خواھشمند حضرات اس نفیس مجموعے کے مطالعہ یا ڈاؤنلوڈ کے لیے مندرجہ ذیل لینک پر کلک کریں :
http://alhaydari.com/ar/category/ebooks/philosophical

  • خصوصی ویڈیوز