حضرت آیت اللہ العظمٰی سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان اور دقیق فلکی اطلاعات کی بنیاد پر ماہ ذی القعد ۱۴۳۷ ھجری قمری کا چاند ۳ اگست ۲۰۱۶ﺀ کو براعظم افریقہ کے جنوب میں قابل مشاہدہ ہو گا۔
مذکورہ خطے کے ممالک کے ساتھ رات کا کچھ حصہ مشترک ہونے کے پیش نظر ۴ اگست ۲۰۱۶ﺀ بروز جمعرات کو دنیا کے سب ممالک کیلئے ماہ ذی القعد ۱۴۳۷ھجری قمری کا پہلا دن ہو گا۔
وضاحت:
سرخ رنگ: خالی آنکھ سے دیکھنے کی صورت میں؛
نارنجی رنگ: مطلع صاف ہونے اور خالی آنکھ سے دیکھنے کی صورت میں؛
زرد رنگ: دوربین کے ساتھ دیکھنے کی صورت میں؛
نیلا رنگ: جدید آلات(ٹیلی اسکوپ) کے ساتھ دیکھنے کی صورت میں؛