خبریں

حرم حضرت معصومہ(سلام اللہ علیھا) کے شعبہ ثقافت کے صدر اور ارکین  کے ساتھ ملاقات

حرم حضرت معصومہ(سلام اللہ علیھا) کے شعبہ ثقافت کے صدر اور اراکین نے حضرت آیت اللہ العظمٰی سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے ساتھ ۲ جنوری ۲۰۱۷ء بروز پیر کو ملاقات کی ہے ۔

اس ملاقات کے دوران حرم حضرت معصومہ (ع) کے شبعہ ثقافت کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین جناب آقا فلاحی نے اپنے ڈپارٹمنٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی اور شعبہ ثقافت حرم معصومہ (ع) کے زیراہتمام پیغمبر اکرم (ص) کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ (ع) کے یوم وفات کی مناسبت سے ایک سیمینار کے انعقاد کی خبر دی ہے ۔

آیت اللہ حیدری نے اس مبارک اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ حضرت آمنہ (ع)  کا عقلی اور شرعی اعتبار سے ایک پاک اور طاہرہ خاتون ہونا ضروری ہے کیونکہ تاریخ کے سب سے عظیم انسان اور پیغمبر اسلام (ص) نے ان کی آغوش میں آنکھیں کھولیں ۔ انہوں نے مزید فرمایا  : دو طریقوں سے اس دعوے یعنی حضرت آمنہ (ع) کی پاکیزگی اور کرامت کو ثابت کیا جاسکتا ہے: پہلی روش عقلی اور فلسفی دلائل  بالخصوص ملاصدرا کے فلسفی مبانی اور جوہری حرکت ، عاقل اور معقول کے درمیان اتحاد وغیرہ جیسے اصولوں کی بنیاد پر ان مطالب کو ثابت کیا جاسکتا ہے ۔ پاک مولود اور پاک رحم کے درمیان حتما ایک قسم کی سنخیت اور رابطہ ہونا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا: دوسری روش میں ہم نقلی اور روائی منابع کی طرف رجوع کریں گے اور اس امر کے لیے ہم شیعہ اور اہل سنت دونوں کے منابع سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

ملاقات کے آخر میں اس موضوع پر مزید نشستوں کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا گیا ۔

  • خصوصی ویڈیوز