خبریں

کتاب (مطارحات فی الامامۃ) کی اشاعت

امام جواد علیہ السلام ثقافتی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام  امامت سے متعلق آیت اللہ العظمٰی سید کمال حیدری (مدظلہ) کی قیمتی ابحاث پر مشتمل کتاب "مطارحات فی الامامۃ” جسے شیخ حیدر یعقوبی نے تحریر کیا ہے؛ زیور طبع سے آراستہ کر دی گئی ہے ۔
دینی متون کی چھان بین اور غیر صائب تاریخی مطالعات کے جائزے کی ذمہ داری بہت سنگین ہے، اسی لیے (المطارحات في العقيدة؛ عقائد میں تبادلہ خیال) کے نام سے جاری فکری اور عقائدی ابحاث کے سلسلے کا یہ حصہ "مطارحات فی الامامۃ” کے عنوان سے پیش کیا جارہا ہے جو مفہومی اور مصداقی اعتبار سے مسئلہ امامت سے مربوط احادیثِ نبوی(ص) مثلا حدیث (رزيّة الخميس) ، حدیث (انت خلیفتی من بعدی) ،حدیث (منزلت) اور حدیث (الغدیر) وغیرہ کے ساتھ مخصوص ہے ۔

  • خصوصی ویڈیوز