حضرت آیت اللہ العظمٰی سید کمال حیدری(دام ظلہ) نے ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں معظم لہ نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی ناگہانی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی ہے ۔
معظم لہ نے اپنے اس بیان میں اسلامی انقلاب کی کامیابی اور اسلامی نظام کے استحکام و ترقی کے لیے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی شبانہ روز جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب (حفظہ اللہ) کی زیرِ قیادت امتِ اسلامیہ اور پوری دنیا کی مظلوم اور نہتی قوموں کے حقوق کی پاسداری کے لیے انکی بے لوث کوششوں کا خصوصیت سے تذکرہ کیا ہے ۔
بیان کا متن :