مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) نے اپنے ایک بیان میں بحرینی حکومت کی جانب سے پر امن احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے جرم میں تین شیعہ جوانوں کو پھانسی دیئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بحرینی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور حکومت کے اس اقدام کو بزدلانہ اور غیر انسانی قرار دیا ہے ۔
اسی طرح معظم لہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی تحریک کو کچلنے کے لیے انسانیت سوز مظالم اور قید و بند پر مبنی بحرینی حکومت کی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ۔