حال ہی میں سوشل میڈیا پر آیت اللہ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے بعض مخالفین اور ناقدین نے یہ افواہ اڑائی ہے کہ معظم لہ روایات کا سرے سے انکار کرتے ہیں !
ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ جن افراد نے ان پر اس قسم کی تہمت لگائی ہے کیا ان کے اس دعوے میں کوئی حقیقت بھی ہے یا یہ صرف ان کی غلطی فہمی یا سوئے قصد کا نتیجہ ہے ؟!
اس اشکال کا منشاء یہ کہ ہے معظم لہ نے گزشتہ کچھ سالوں سے ” اسلام محوریۃ القرآن یا الخروج من اسلام محوریۃ الحدیث الی اسلام محوریۃ القرآن” کے عنوان سے اپنے اصلاحی پروگرام کا آغاز کیا ہے اور اس دوران انہوں نے علمی حلقوں بشمول حوزہ ، یونیورسٹی حتی عوام الناس کو دین شناسی کے عمل میں قرآن کو محور اور اصل قرار دینے اور روایات کو فرع قرار دینے کی دعوت دی ہے ۔
آپ اس جواب کو سائیٹ کے شعبہ فارسی زبان میں ” نقش «روایات» در فهم «قرآن»” کے عنوان سے موجود مقالے میں مطالعہ فرما سکتے ہیں ۔