پیر ۸ مئی ۲۰۱۷ کو آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) نے تہران میں واقعہ حوزہ علمیہ "الغدیر” کے طلبا اور انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔
اس دوطرفہ اور دوستانہ ملاقات کے دوران معظم لہ نے ترکیہ نفس کے بارے میں دقیق اور اہم مطالب بیان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قرآن اور کامیاب تعلیم و تربیت تک پہنچنے کی شرط تزکیہ نفس ہے ۔ اور تزکیہ نفس کے مراتب میں سے ایک نمازِ شب اور نمازِ اول وقت کو اہمیت دینا ہے، یہاں تک کہ علما اور بڑی شخصیات کی سیرت میں یہ نکتہ بہت زیادہ قابل توجہ رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی اور بنیادی درسوں کو دقت کے ساتھ پڑھیں کیونکہ یہ آپ کی علمی بنیاد اور اساس ہیں ۔ اسی طرح انہوں نے قرآن کریم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اگر آپ قرآن اور قرآنی علوم کو ایک ثانوی درس کے عنوان سے دیکھیں گے تو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔