خبریں

ام المؤمنین حضرت خدیجہ کبریٰ(ع) کے یومِ وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کی جاتی ہے

ام المؤمنین حضرت خدیجہ کبریٰ کے یوم وفات کی مناسبت سے امام زمانہ (عج) اور تمام اہل اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی جاتی ہے ۔

آپ(ع) کا مختصر تعارف :

خدیجہ کبریٰ(ع)، مشہور بہ ام المؤمنین، رسول اللہ(ص) کی زوجہ اور اسلام قبول کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ آپ خُوَيْلِد بن أسد بن عبدالعُزّى بن قُصَىّ کی بیٹی اور اشراف قریش میں سے تھیں۔  جاہلیت کے دور میں بھی آپ(ع) کو طاہرہ کہا جاتا تھا اور رسول اللہ(ص) نے آپ کو کبریٰ کا لقب دیا۔

خدیجہ کبریٰ(ع) نے دیگر خواتین سے قبل اسلام قبول کیا اور رسول اللہ(ص) پر ایمان لائیں اور آپ کی دولت کار نبوت کی پیشرفت پر خرچ ہوئی۔ رسول اللہ(ص) ہمیشہ حضرت خدیجہ(ع) کی تعریف و تمجید کرتے اور فرمایا کرتے تھے: "مجھے خدیجہ سے بہتر کوئی خاتون نہیں ملی جس وقت سب کافر تھے انہوں نے میری تصدیق کی اور جس وقت کوئی بھی میری مدد نہیں کرتا تھا انہوں نے اپنی دولت خرچ کرکے میرے حق میں ایثار کیا اور خداوند متعال نے ان کے بطن سے مجھے کئی فرزند عطا کئے”۔ حضرت خدیجہ(ع) 65 سال کی عمر میں مکہ معظمہ میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔

  • خصوصی ویڈیوز