آیت اللہ سید کمال حیدری(دام ظلہ) نے ۱۵ اگست ۲۰۱۷ بروز منگل کو ایران کے دارالحکومت تھران میں واقع حوزہ علمیہ "مشکات” کے طلباء پر مشتمل ایک گروپ سے ملاقات کی ہے ۔
اس دو طرفہ اور دوستانہ ملاقات کا موضوع "حوزہ اور تبدیلی کی ضرورت” تھا جس میں معظم لہ نے مختلف حوزی مباحث پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ جس طرح سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے ہمارے طلباء بعض مغربی مفکرین کے افکار سے متاثر ہیں ہمیں بھی ایسا کام کرنا چاہیے کہ ہمارے بڑے مفکرین جیسے ابن سینا اور ملاصدرا وغیرہ کے افکار بھی یونیورسٹیوں اور ان کے علمی حلقوں تک رسائی حاصل کریں اور ان پر اثر انداز ہوں ۔