خبریں

عنقریب : پروگرام "حوار طھران” میں آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری کے ساتھ عراق کے اندرونی حالات کے بارے میں خصوصی گفتگو

داعش کے خلاف تاریخی فتح کے بعد عراق ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور اس ملک میں عنقریب پارلیمانی انتخابات بھی منعقد ہو رہے ہیں اس تناظر میں عراق کو سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی سطح پر جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کیسے کیا جائے ، کس طرح عراقی عوام کے لیے امن و امان کی صورتحال اور بہتر زندگی کو یقینی بنایا جائے اور ان جیسے دیگر اہم سوالوں کے جواب کے لیے آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری ( دام ظلہ) "ایشیا”سٹلائٹ چینل پر نشر ہونے والے پروگرام "حوار طھران” میں ڈاکٹر صدقیان کے ساتھ خصوصی گفتگو کریں گے ۔
یہ پروگرام بروز ہفتہ 2017/9/9 کو بغداد کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے اور بروز اتوار  2017/9/10 کو دن 2 بجے نشر ہوگا ۔

  • خصوصی ویڈیوز