مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(مدظلہ) کے دفتر کی جانب سے تمام محترم طلبا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ معظم لہ کے تمام دروس مؤرخہ 1396/7/16 بمطابق 8 اکتوبر 2017 بروز اتوار سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں ۔ "فقہ” کا درس، موضوع "بحوث فی فقہ المراۃ، محاولۃ لعرض رؤیۃ أخرى” صبح ۱۰ سے ۱۱ بجے تک اور "فصوص الحکم” کا درس، ۱۱ سے ۱۲بجے تک منعقد ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ درسوں کے علاوہ ہر ہفتے بدھ کے روز ایک درس منعقد ہوگا جس کے موضوع کا انتخاب استاد خود کریں گے اور ہر جمعرات کو فارسی زبان میں”نظریہ امامت” کے عنوان سے ایک درس منعقد ہو گا۔
واضح رہے کہ "نظریہ امامت” کا درس بقاعدگی سے منعقد نہیں ہوتا لہذا کلاس کے بارے میں جانکاری کے لیے ٹیلیگرام کے فارسی چینل یا دفتر کے فون نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
https://t.me/alhaydarii_fa
نوٹ : ذکر شدہ تمام دروس اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدسہ میں واقع معظم لہ کے دفتر میں منعقد ہوتے ہیں ۔
ایڈرس : قم ، بلوار سمیہ ، کوچہ ۱۲ ، پلاک ۳۵۹ ۔