آیت اللہ حیدری نے منگل ۲۶ جون ۲۰۱۸ کو صوبہ قزوین میں واقع "الصراط” قرآنی مرکز کی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔
اس ملاقات کے دوران قرآنی مرکز کی انتظامیہ نے مرکز کی قرآنی مصنوعات بالخصوص "جامع قرآنی سافٹ ویئر” کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ حیدری نے قرآن شناسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قرآن شناسی کی اہمیت اور قرآنی تعلیمات کی تبلیغ و ترویج پر زور دیا ہے ۔