یقینا جب ہم امام علی بن محمد الھادیؑ کی ولادت باسعادت مناتے ہیں تو ہم ولایت کی اس کے حقیقی معنوں میں تعظیم کر رہے ہوتے ہیں اور ہم بصیرت، درست طرز تفکر اور ہمیشہ باقی رہنے والے آثار کی تکریم کر رہے ہوتے ہیں۔ اسی طرح ہم نبی کریمؐ کے پاکیزہ گھرانے کی تجلیل کر رہے ہوتے ہیں کہ جس نے امت کو ہدایت اور کامیابی کا راستہ دکھایا اور اسے فتح و نصرت سے سرفراز فرمایا۔ ہماری مراد ہے کہ عقیدے کی عزت اور اقدار کی نصرت۔
ہمارے امام ابوالحسن الثالثؑ پر سلام ہو کہ جس دن آپؑ کی ولادت ہوئی اور جس دن آپؑ کو شہید کیا گیا اور جس دن آپؑ کو زندہ اٹھایا جائے گا۔