خبریں

کتاب «الاعجاز بین النظریۃ والتطبیق» کا تعارف

کتاب کا تعارف

بلاشبہہ معجزے کی بحث اور اس کا زندگی میں کردار ایک نہایت اہم موضوع ہے کہ جس سے انسان کے مجموعی افکار کی تشکیل ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ علمائے کرام نے طویل وعمیق تحقیقات کے ذریعے اعجاز قرآن کا راز منکشف کرنے کی سعی کی ہے۔

لہٰذا زیرنظر کتاب ان دلائل کے بیان میں ہے کہ جن کے ذریعے قرآن کریم کے اعجاز کو ثابت کرنے کیلئے استدلال کیا گیا ہے۔

کتاب ھٰذا میں مسئلہ اعجاز کی دو حصوں میں تحلیل کی گئی ہے:

۱۔ فلسفے اور قرآنی زاویہ نگاہ سے مصادیق کی تشخیص سے قطع نظر حقیقتِ اعجاز کی تشریح و توضیح۔ یہ اعجاز کی مباحث کا نظریاتی پہلو ہے۔

۲۔ اعجاز قرآن کی کیفیت کا بیان اور یہ کہ قرآن، نظریہ اعجاز کی عملی تطبیق کا نمایاں ترین نمونہ ہے۔

 

 

  • خصوصی ویڈیوز