خبریں

حضرت معصومہؑ کے یوم رحلت کا غم

کریمہ اہل بیتؑ کے لقب سے مشہور بی بی حضرت فاطمہ معصومہؑ؛ حضرت امام کاظمؑ کی دختر اور حضرت امام رضاؑ کی ہمشیرہ ہیں۔

حضرت معصومہؑ طوس میں موجود اپنے بھائی امام رضاؑ کا دیدار کرنے کی غرض سے سنہ ۲۰۱ھ میں ایران تشریف لائیں مگر راستے میں بیمار ہونے کے باعث وفات پا گئیں کہ جس کے بعد آپؑ کو قم میں دفن کیا گیا۔

شیعہ علما نے آپؑ کے ذاتی اور علمی خصائص کی تحسین کی ہے اور آپؑ سے روایات بھی نقل کی ہیں۔

  • خصوصی ویڈیوز