خبریں

کتاب «الرمزیۃ و المثل فی النص القرآنی» کا تعارف

تمثیلات حقائق کے انکشاف پر منتہی ہوتی ہیں۔ پس ماورائے طبیعات کو بھی دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کبھی ضرب المثال کا ظاہری معنی مقصود ہوتا ہے۔

اس موضوع کی اہمیت اور اس کے بالعموم دینی متون سے اور بالخصوص قرآنی متن سے ارتباط کی وجہ سے یہ ضرورت محسوس ہوئی کہ قرآن کریم کی تمام ضرب الامثال اور تمثیلات کی تحقیق کی جائے۔ موضوع کی مناسبت اور اس کے قرآنی نص کیساتھ ارتباط کی وجہ سے ایسے اصول و قواعد کی ضرورت ہے کہ جو قرآنی متن کے مدلولات اور اس کے نتائج کا کھوج لگائیں۔

اس لیے زیرنظر کتاب ’’قرآنی تمثیلات اور ضرب الامثال‘‘ کی شناخت کے اصول و قواعد پر مشتمل ہے۔

یہ کتاب ایک مقدمے اور تین فصلوں پر مشتمل ہے:

فصل اول: قرآنی متون میں تمثیلات

فصل دوم: قرآنی متن میں ضرب الامثال

فصل سوم: مفہوم نص

  • خصوصی ویڈیوز