تألیفات

التدابیر النبویۃ لحفظ الرسالۃ الإلھیۃ

التدابیر النبویۃ لحفظ الرسالۃ الإلھیۃ

عنوان :
تالیفات, علم عقائد
مؤلف :

ڈاکٹر طلال الحسن

پبلشر :

مؤسسة الإمام الجواد (ع) للفكر والثقافة

تعداد جلد :

1

صفحات :

584

کتاب کا تعارف:

کتاب کا تعارف

اللہ کی تدبیر اس امر میں ہے کہ آسمانی رسالت میں استمرار ہو۔ اسی طرح ضروری ہے کہ نبی کریمؐ خلافت وامامت کے قالب میں اپنے مشن کے استمرار کی تدبیر کریں اور اس کی حفاظت کریں۔ بلاشبہہ نبی کریمؐ نے اس فریضے کو احسن ترین صورت میں ادا کیا حالانکہ تاریخ اور حکومتیں نبی کریمؐ کی ان تدابیر کو ضائع کرنے کی درپے تھیں۔ مگر ان تدابیر کی بدولت آج ہمارے پاس صحیح محمدی اسلام موجود و محفوظ ہے کہ جسے فتنوں کی لہریں بہا نہ سکیں اور شدید زلزلوں کے جھٹکے اپنی جگہ سے ہلا نہ سکے۔ پس گردنیں قربان کی جاتی رہیں اور خون کا نذرانہ پیش کیا جاتا رہا مگر ان تدابیر کی وجہ سے الٰہی خلافت اور قرآنی امامت کا تسلسل قائم رہا۔

زیرنظر کتاب واضح اور عمدہ بیان کے قالب میں الٰہی رسالت کے تحفظ کیلئے کارفرما نبوی تدابیر کو بیان کرنے کے درپے ہے۔ استاد حیدری دام ظلّہ نے تاریخ، روایات اور مفکرین کے نظریات کا عمیق جائزہ لینے کی سعی کی ہے۔ آپ نہ ماضی کے جبرو استبداد کی گھٹن کا شکار تھے اور نہ ہی تاریخی میراث سے غافل تھے۔ یہ تحلیل انتہائی ذمہ داری کیساتھ کی گئی ہے اور نفع مند ہے۔

یہ کتاب ایک مقدمے اور دس بنیادی فصول پر مشتمل ہے:

الاول: تدابیر الحفظ من التكالیف النبویۃ

 الثانی: التدابیر النبویۃ فی مواجھۃ أدعیاء النبوّۃ

 الثالث: التدابیر النبویۃ لحفظ الخلافۃ من الانقلاب المرتقب

 الرابع: التركیز على شخصیۃ الإمام علی علیہ السلام

 الخامس: فاطمۃ الزھراء والتدابیر النبویۃ

 السادس: القتال على التنزیل والتأویل

 السابع: التدابیر النبویۃ لحفظ الخلافۃ من الانقلاب الأموی

 الثامن: محاولات إفشال التدابیر النبویۃ

 التاسع: وحدۃ المضمون بین الأمویۃ والسلفیۃ والوہابیۃ

 العاشر: الثمرات والعبر فی التدابیر النبویۃ




  • صارفین
  • ڈاؤنلوڈ
  • خرید