تألیفات

کتاب ’’الـمـذہب الـذاتی فـی نـظـریۃ الـمـعـرفـۃ‘‘ کا تعارف

کتاب ’’الـمـذہب الـذاتی فـی نـظـریۃ الـمـعـرفـۃ‘‘ کا تعارف

عنوان :
تالیفات, علم منطق
مؤلف :

آیت اللہ سید کمال حیدری

پبلشر :

امام جوادؑ فکری و تربیتی انسٹی ٹیوٹ

تعداد جلد :

1

صفحات :

578

کتاب کا تعارف:

آیت اللہ سید کمال حیدری دام ظلّہ نے اپنے استاد آیت اللہ العظمیٰ شہید محمد باقر الصدرؒ کی کتاب «الأسس المنطقیۃ للاستقراء» کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے اس کتاب کے افکار کا واضح اسلوب کیساتھ اعادہ کرنے کی سعی کی ہے۔ آپ نے کچھ موارد میں اپنے بیانات کا اضافہ کیا ہے، کہیں شہید کے مطالب کی تشریح و توضیح کی ہے اور کچھ مقامات پر مطالب کی تلخیص کرنے کی سعی کی ہے۔ آپ نے اس کتاب کا نام «المذهب الذاتي» رکھا ہے چونکہ اس میں آپ نے علمیات (epistemology) کے باب میں اپنا جدید نظریہ پیش کیا ہے۔

اس کتاب کے حصہ اول کو مصنف نے مدخل قرار دیا ہے کہ جس میں عقلی و تجربی نظریات کے مقابلے میں اپنے نظریے کی خصوصیات اور امتیازات کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حصہ دوم کتاب کی دو تہائی پر مشتمل ہے۔ اس میں علمیات میں مذہب ذاتی کی تطبیقات اور نتائج کو بیان کیا گیا ہے۔ ان تطبیقات اور نتائج کو چند فصول میں مرتب کیا گیا ہے:

الفصل الأول: المعطیات المنطقیۃ : أي ما وردت فی بحوثہ المنطقیۃ

الفصل الثانی : المعطیات الفلسفیۃ :  ما وردت فی دراساتہ الفلسفیۃ

الفصل الثالث: المعطیات الكلامیۃ : أی ما نلاحظہ فی مباحثہ الكلامیۃ

الفصل الرابع: المعطیات الأصولیۃ : وھی ما ظهرت فی محاضراتہ وكتاباتہ فی أصول الفقہ




  • صارفین
  • ڈاؤنلوڈ
  • خرید