شَھرُ رَمَضانَ الَّذی أُنْزِلَ فیہ الْقُرْآنُ ھدىً لِلنَّاسِ وَ بَیّناتٍ مِنَ الْھُدی وَ الْفُرْقانِ (بقرہ/185)
آیت اللہ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق اور ماہرین فلکیات کی پیش کردہ دقیق معلومات کی بنا پر ماہ رمضان المبارک 1440 ھ ۔ ق کا چاند چاند چشم مسلح کیساتھ پہلے یمن میں جبکہ خالی آنکھ کیساتھ براعظم افریقہ کے جنوب مغربی علاقوں میں اتوار5 مئی 2019 کی شام کو قابل رؤیت ہوگا۔
لہٰذا6 مئی 2019 بروز پیر کو ماہ رمضان المبارک 1440 ھ ۔ق کی پہلی تاریخ ہو گی.
پرودگار عالم ہم سب کو اس مبارک مہینے کی فیوض و برکات سے بہرہ مند ہونے کی توفیق عطا کرے ۔