جو شخص ماہ رمضان کے دوران روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ جماع کرے اس صورت میں اس پر دو کفارے واجب ہوں گے :
۱) اعتکاف کی حالت میں جماع کا کفارہ
۲) ماہ رمضان کے روزے کو باطل کرنے کا کفارہ اور قضا
اگر اس کا اعتکاف نذر کی وجہ سے ہو تو اس پرنذر کی مخالفت کا کفارہ بھی واجب ہو گا ۔
اعتکاف کی حالت میں جماع کی وجہ سے واجب ہونے والے کفارہ کی اقسام:
۱) غلام آزاد کرنا
۲) ۶۰فقیروں کو کھانا کھلانا
۳) دو ماہ کے پے در پے روزے رکھنا
اور مستحب ہے کہ کفارے دیتے وقت مذکورہ ترتیب کا خیال رکھے لیکن اگر پہلے مورد کو انجام دینے پر قدرت نہ رکھتا ہو تو دوسرے مورد کو انجام دے گا اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہوا تو تیسرے مورد پر عمل کرے گا ۔