خبریں

آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے درسوں کا اعلان

بعض احباب کی درخواست پر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کے روزانہ کے درسوں کا اعلان کیا جاتا ہے :
بسمہ تعالیٰ
آیت اللہ العظمیٰ حیدری کے روزانہ کے درسوں کا شیڈول مندرجہ ذیل توضیح کے ساتھ قارئین کے پیش خدمت ہے اور خواہشمند حضرات ممکنہ صورت میں کلاس میں حاضر ہو کر یا انٹرنیٹ کے ذریعے ان درسوں سے استفادہ کر سکتے ہیں :
درس خارج "فقہ” موضوع "طہارتِ انسان” : بروز ہفتہ سے بدھ تک / وقت : صبح ۱۰:۱۵ سے ۱۱:۰۰ (عربی زبان میں)۔
ابن عربی کی کتاب "فصوص الحکم” کی شرح : بروز ہفتہ سے بدھ تک / وقت : صبح ۱۱:۱۵ سے ۱۲:۰۰ (عربی زبان میں)۔
"المطارحات فی الفکر و العقیدہ” موضوع آزاد اور متنوع خود استاد کی تشخیص کے مطابق ، صرف بدھ کے دن / وقت : صبح ۱۰:۱۵ سے ۱۱:۰۰(عربی زبان میں)۔
"نظریہ امامت در قرآن” ، صرف جمعرات کے دن / وقت : صبح ۱۰:۱۵ سے ۱۱:۰۰(فارسی زبان میں)۔
قابل ذکر ہے کہ ذکر شدہ تمام دروس اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدسہ میں واقع معظم لہ کے دفتر میں منعقد ہوتے ہیں ۔
ایڈرس : قم ، بلوار سمیہ ، کوچہ ۱۲ ، پلاک ۳۵۹ ۔
اسی طرح جمعرات کے دن منعقد ہونے والی کلاس کا بقاعدگی کے ساتھ جاری رہنا ضروری نہیں ہے لہذا طلبا کرام اور خواہشمند حضرات کلاسوں سے متعلق معلومات کے لیے ٹیلیگرام Telegram پر معظم لہ کے آفیشل پیج (alhaydarii_fa@) کی طرف رجوع کر سکتے ہیں ۔

  • خصوصی ویڈیوز