خبریں

آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری دام ظلّہ کے دروس کا باقاعدہ آغاز

استاد محترم کے دروس میں شرکت کے خواہشمند تمام طلاب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلّہ) کے دروس کا گرمیوں کی تعطیلات اور سید الشہدا حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے ایام عزاداری کے بعد ایک مرتبہ پھر آغاز کیا جا رہا ہے۔

۱۵ محرم الحرام ۱۴۴۰ھ بروز منگل سے کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔ فقہ کا درس ۱۰ سے ۱۱ بجے تک «بحوث في فقه المرأة، محاولة لعرض رؤية أخرى» اور «شرح فصوص الحکم ابن العربی» کا درس ۱۱ سے ۱۲ بجے تک معظم لہ کے دفتر واقع بلوار سمیہ کوچہ ۱۲ پلاک ۳۵۹ میں منعقد ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کے دن ’’خارج امامت‘‘ کے عنوان سے فارسی زبان میں درس ہو گا اور چونکہ امامت کا درس باقاعدگی سے منعقد نہیں ہوتا اس لیے ہر کلاس کی تشکیل کی اطلاع دفتر کی ویب سائیٹ اور ٹیلی گرام چینل کے ذریعے دی جائے گی۔

  • خصوصی ویڈیوز