حقیقی عزادار وہ ہے جس کا قول و فعل سید شہداءؑ کے مطابق ہو ۔ امام حسین ؑ پر گریہ و زاری بہت بلند مرتبہ رکھتی ہے اور گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے لیکن امام حسینؑ کو یہ پسند نہیں ہے کہ جو لوگ آپؑ کی محبت کے دعویدار ہیں وہ اپنے واجبات جیسے نماز ، حجاب ، خمس اور حج وغیرہ میں سستی سے کام لیں اور امام حسینؑ یہ بھی پسند نہیں کرتے کہ ایسے شخص کے ذمے لوگوں کے حقوق ہوں یا وہ لوگوں کو تنگ کرنے والا ہو۔ پس امام حسینؑ کی عزاداری اور آپؑ پر گریہ و زاری کے ساتھ ساتھ انسان کو ایسے کردار کا حامل ہونا چاہیے جو خدا اور امام حسین ؑ کی خوشنودی کا باعث ہو۔