خبریں

کتاب ’’مفاتیح فھم القرآن‘‘ کا تعارف

یہ کتاب فاضل محترم سید رضا الغرابی کی تالیف ہے کہ جس میں انہوں نے تفسیر اور تاویل کے بنیادی اصول و قواعد کو جمع کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ مباحث آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری دام ظلہ کے دروس سے ماخوذ ہیں۔ ان دروس میں معظم لہ نے تفسیری عمل کے اساسی اصول و ضوابط پر تفصیلی بحث کیساتھ ساتھ متعدد جدید قواعد کی تاسیس کی ہے۔

مؤلف نے ان مباحث کا انتخاب کر کے انہیں ایک منطقی ترتیب سے مزین کیا ہے اور ان اصول و قواعد کے مطابق تطبیقی اور عملی مثالوں کو بھی ذکر کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس کتاب کا آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری نے بذات خود مطالعہ کیا ہے اور اسے اپنے مبانی اور افکار کی بجا طور پر عکاس اور ترجمان قرار دیا ہے۔

  • خصوصی ویڈیوز