خبریں

نیوزی لینڈ کی مسجد پر وحشیانہ حملے کی مذمت اور جاری کردہ اعلامیہ

آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری دامت برکاتہ نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں پیش آنے والے دلخراش سانحے کی مذمت کرتے ہوئے شدت پسندی، انسان کشی اور تشدد کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

آپ کے اعلامیے کے چیدہ نکات یہ ہیں:
جیسا کہ ہم سب مطلع ہوئے ہیں کہ کل نماز جمعہ کے موقع پر نیوزی لینڈ کی ایک مسجد میں کسی شخص نے چند بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا ہے اور یوں دینی و مذہبی اختلافات اور نزاعات کی آتش کو ایک مرتبہ پھر شعلہ ور کر دیا ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس طرح کی شرانگیزیوں کی اصل جڑ کا کھوج لگانا چاہئیے اور اس امر کی تحلیل کی جائے کہ اس قسم کے افراد اپنے دین اور دیگر ادیان کے حوالے سے کیا نقطہ نظر رکھتے ہیں کہ جس کی بنیاد پر وہ اس طرح بے رحمی سے خون کی ندیاں بہانے پر آمادہ ہو جاتے ہیں؟!

جب تک ادیان و مذاہب کے پیروکار اپنے آپ کو مطلق حق اور اپنے عقائد کو سو فیصد حقیقت کے مطابق سمجھیں گے اور دوسروں کو گمراہ، جاہل مقصر، خبیث اور جہنمی قرار دیتے رہیں گے تو یقینا اسی طرح کے غیر انسانی اقدامات سامنے آتے رہیں گے خواہ ان کا ارتکاب کرنے والے مسلمان ہوں یا عیسائی، یہودی اور دیگر ادیان کے پیروکار!

آیت اللہ حیدری دامت برکاتہ کے اعلامیے کا عربی متن ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے:

  • خصوصی ویڈیوز