خبریں

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلّہ) کی مدرسہ ” رضویہ ” کے طلبا کے ساتھ ملاقات

صوبہ خوزستان کے شہر ھویزہ میں واقع  مدرسہ "رضویہ” کے طلبا پر مشتمل ایک گروپ نے ۱۳ مئی ۲۰۱۵ بروز بدھ کو مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلّہ) کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔

اس ملاقات کے دوران معظم لہ نے اپنی گفتگو کے آغاز میں حضرت امام موسی کاظم (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے آئمہ اہل بیت (علیھم السّلام) کو اپنے لیے مشعل راہ قرار دینے پر زور دیا اور علمی میدان میں کامیابی کے لیے طلبا کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ دین اور معاشرے کی نسبت ان کی سماجی اور تبلیغی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ہے ۔

  • خصوصی ویڈیوز