حضرت آیت اللہ سید کمال حیدری(دام ظلہ) کی کتاب "عصمۃ الانبیا فی القرآن” کے فارسی ترجمے کی پہلی جلد "پیراستگی پیامبران در قرآن” کے نام سے زیور طبع سے آراستہ کر دی گئی ۔ یاد رہے کہ کتاب کا ترجمہ مایہ ناز محقق جناب آغا حسین مرکزی مقدم نے کیا ہے۔
کتاب کے دیباچے کا ایک اقتباس کچھ اس طرح ہے: انبیا(ع) کی وجودی اساس عصمت کی حقیقت پر استوار ہے، ایسی حقیقت جو ان کو ہر ناپاکی اور نقص سے محفوظ رکھتی ہے اور جس نے ان کو مشیت الٰہی کا بلا چوں و چرا مطیع قرار دیا ہے؛ وہ مشیت جو الہی علم و حکمت سے رواں ہوتی ہے اور انسانیت کی نمونہ ہستیوں کے قلب میں جاری ہوتی ہے، لیکن یہ حقیقت بھی دوسری دینی تعلیمات کی طرح شکوک و شبہات اور کوتاہ فکری کے بھنور میں گرفتار ہو گئی۔ یہ تحریفیں اور شبھات دینی تعلیمات میں کچھ اس طرح عام ہوئے کہ انہوں نے بعض گروہوں کی انتہائی معتبر کتابوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ جیسے یہ تصور و گمان کہ خدا کے پیغمبر (ص) کی نماز قضا ہوتی ہے، ان سے غلطی سرزد ہوتی ہے، وہ بھول جاتے ہیں ۔۔۔۔
یہ کتاب "آیت اللہ سید کمال حیدری” کے گرانقدر بیانات کا نچوڑ ہے۔ اس میں قرآنی زاویہ نگاہ سے عصمت انبیا (ع) کے بارے میں لوگوں کے ذہنوں میں موجود سوالات کے جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے اور اس تفکر کی پائیداری و استحکام کے لیے مختلف روشوں سے استفادہ کرتے ہوئے دوسرے افکار پر سوالیہ نشان کھڑا کیا گیا ہے۔
یہ کتاب "رواق اندیشہ” پبلشرز کے زیر اہتمام ۲۳۶ صحفوں میں شائع کی گئی ہے۔ اسی طرح خواہشمند حضرات کتاب کی سافٹ کاپی http://alhaydari.com/fa/2015/02/3155 سے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔