عراق کے شہر کربلا اور میسان سے تعلق رکھنے والے اساتذہ ،قراء ، حفاظ اور دیگر قرآںی محققین پر مشتمل ایک وفد نے 26 جولائی 2015 بروز ہفتہ کے روز حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ) کے ساتھ قم میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے ۔
اس ملاقات کے دوران معظم لہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے دنیا و آخرت کی سعادت و خوشبختی کے حصول میں قرآنی تعلیمات کے موثر کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور عصر حاضر میں امت اسلامیہ کو درپیش مشکلات کی جانب اشارہ کیا ہے ۔
ملاقات کے اختتام پر معظم لہ نے عراق سمیت دیگر اسلامی ممالک میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے امید ظاہر کی ہے ۔