سخن پبلشرز کی کوششوں سے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید کمال حیدری (دام ظلہ ) کے علمی آثار میں سے کتاب "روحانیۃ العبادات” کا فارسی نسخہ "معنویت عبادات” کے عنوان سے شائع کر دیا گیا ہے ۔
اس کتاب کا فارسی ترجمہ جناب محمد علی سلطانی نے کیا ہے ۔ کتاب کے مقدمہ میں آیا ہے کہ عبادات دو حصوں میں تقسیم ہوتی ہیں : بعض کا تعلق اعمال ، سلوک ، گفتگو اور آداب کے ساتھ ہے جن کو عبادت کہا جاتا ہے اور بعض ایسے معانی و مفاہیم پر مشتمل ہیں کہ اعمال و رفتار ان کی ترجمانی کرتے ہیں ۔
یہ کتاب معظم لہ کے درسوں پر مشتمل ہے جن میں عبادات کا ایک خاص زاویے سے جائزہ لیا گیا ہے ، یہ کتاب۲۳۹ صفحوں پر مشتمل ہے ۔